معروف کاروباری شخصیت میاں محمد منشا نے حکومت پاکستان کو بھارت سے تعلقات ٹھیک کرنے کی تجویز دے دی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں میاں محمد منشا نے کہا کہ مستقل دشمنی کبھی نہیں ہوتی ہے، دنیا نے 2 بڑی جنگیں لڑیں اور بالآخر امن کے راستے پر آگئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی بھارت سے تعلقات ٹھیک کرکے تجارت پر کام کرنا چاہیے، انہیں علم ہے بھارت سے پس پردہ بات چل رہی ہے۔
معروف کاروباری شخصیت نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر معاملات ٹھیک ہوجائیں تو مودی کو پاکستان کا دورہ کرنے میں ایک مہینہ نہیں لگے گا۔
میاں محمد منشا نے یہ بھی کہا کہ کرپٹ کرپٹ کی گردان چھوڑ کر ملک کو بچانا ہوگا، معیشت ٹھیک نہ ہوئی تو خدانخواستہ ایک اور بنگلہ دیش بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) روز کسی نہ کسی کی پگڑی اچھال رہا ہوتا ہے، نیب کو بند کردینا چاہیے۔
Comments are closed.