وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ بھکاری ضرور ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ اشرافیہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
اسد عمر نے کہا کہ یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے، اسی لیے آج کے اس تاریخی لمحے میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی، ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے، کسی سے جنگ نہیں کرنی۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،ان کے الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ہیں۔
Comments are closed.