جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میاں صاحب دوسرے صوبوں کے بجائے پنجاب پر فوکس کریں: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کو تجویز ہے کہ وہ پنجاب پر فوکس کریں۔

مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے لیے مشکلات ہیں اس لیے انہیں تجویز دی گئی کہ دوسرے صوبوں میں بھی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیک یہ ہو گا کہ ن لیگ اپنے بل بوتے پر سیاست کرے، آج بھی ایک فیلڈ بنائی جا رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی ہر پچ پر کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ پہلا الیکشن ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں۔

سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم نے تھر میں کام کر کے غلط الزامات اور پروپیگنڈے کو ناکام کردیا، غربت اور بیروزگاری کے مسائل تو ہیں، انکار نہیں کیا جا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.