ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

میاں صاحب اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی، جج احتساب عدالت

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی‘ جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے حاضری مکمل کروائی۔

سماعت کے آغاز پر نیب کے گواہ تنویر حسین کے بیان پر وکلاء کی جرح شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے فاضل جج سے استدعا کی کہ میاں شہباز شریف بیٹھنا چاہتے ہیں عدالت اجازت دے۔

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر نیب کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے دو گواہوں کو اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جج نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں مگر دور دور بیٹھیں، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم بہت دور دور بیٹھیں گے جج صاحب۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اتنا دور بھی نہ بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی ہے، اس پر کمرۂ عدالت میں قہقہےگونج اٹھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.