منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

میاں صاحب آپ الیکشن کیوں نہیں کرانا چاہتے ہیں؟ خورشید شاہ

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ کو پیپلز پارٹی پھر سپورٹ کرے گی آپ کو کچھ نہیں ہوگا، اگر آپ کو حکومت کرنے کےلیے آنا ہے تو ہم حکومت دیں گے الیکشن تو کروائیں۔ میاں صاحب آپ الیکشن کیوں نہیں کرانا چاہتے ہیں؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ کے برے وقت میں ہم ساتھ رہے ہیں، جب نواز شریف برے حالات میں تھے ہم نے اختلافات بھلا کر ساتھ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کالے کوٹ کی تحریک کو بھلا کر آپ کا ساتھ دیا تھا، جب نواز شریف دور میں پارلیمنٹ کو خطرہ تھا تو ہم بچانے گئے تھے، ہم نے یہ نہیں کہا کہ آپ دعوت دے کر بھاگ گئے تھے، آپ کے افسر نے کہا کہ لنچ کینسل ہوگیا۔

لندن پاکستان کے سابق وزیر خزانہ نے کہا ہےکہ…

انہوں نے کہا کہ ان کو کیا پتا جمہوریت کیا ہوتی ہے، یہ لوگ غلط راستے پر چل رہے ہیں، ان کو اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا یہ لوگ احتساب کی بات کرنے کے بعد کہیں گے معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے، خدا کے واسطے آپ سیاستدان بنیں، جمہوری لوگ بنیں، انتقام کی سیاست نہیں چلتی۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے واسطے میاں صاحب آپ کو ہوش آنا چاہیے، آپ کو کیا ہوگیا ہے، میاں صاحب آپ الیکشن کیوں نہیں کرانا چاہتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں میاں صاحب کی پارٹی پی ٹی آئی سے ڈر رہی ہے، یہ تو بڑا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.