پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع میانوالی کے صدر سلیم گل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
میانوالی میں سلیم گل نے 5 ماہ کی روپوشی کے بعد نیوز کانفرنس کی اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پارٹی قیادت کی طرف سے کی گئی ذہن سازی کا نتیجہ تھے۔
سلیم گل نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے گمراہ کیا گیا۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
Comments are closed.