میانوالی میں رشتے کے تنازع پر خاتون نے لڑکی اور اُس کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، شہریوں نے ملزمہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ وانڈھی گھنڈ والی میں پیش آیا، متاثرہ لڑکی کے دیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اپنی بھابی اور 10 سالہ بھتیجی کے ساتھ جارہا تھا کہ پروین بی بی نامی خاتون نے تیزاب پھینک دیا۔
زخمی خواتین ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Comments are closed.