mature hookup app what is hud hookup app my uber hookup the hookup game download hookup Birmingham 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار کا روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ، ستمبر میں پہلی کھیپ پہنچے گی

میانمار نے بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بات میانمار کی فوجی جنتا کے ترجمان نے بتائی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں کیونکہ دونوں ہی ممالک مغربی ملکوں کی طرف سے عائد پابندیوں کی زد میں ہیں۔

روس اپنے تیل کو فروخت کرنے کے لیے نئے ممالک تلاش کر رہا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک اس کے سب سے بڑے خریدار ’یورپ‘ میں روس سے تیل درآمدات پر پابندی لگ جائے گی۔

میانمار کے فوجی ترجمان زا من تن نے کہا کہ ہمیں روس سے تیل درآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور یہ تیل معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ کم قیمت ہے۔

ستمبر تک روس سے تیل کی کھیپ میانمار پہنچنا شروع ہوجائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ فوجی جنتا چیف من آنگ نے پچھلے مہینے دورہ روس میں تیل درآمدات سے متعلق بات چیت کی تھی۔

میانمار کی جانب سے ملک میں تیل کے کنوؤں کی تلاش کے لیے چین اور روس کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

پچھلے ہفتے میانمار کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث پیٹرول پمپس بند بھی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.