بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق میانمار کے دارالحکومت ’نےپیٹو‘ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے فوجی بغاوت نامنظور کے نعرے لگائے اور میانمار کی سربراہ آن سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے پانی کی توپوں کا استعمال کیا، پانی کے پریشر سے گر کر کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق مظاہرین نے پولیس سے پانی روکنے کی اپیل کی اور پولیس کو پھول پیش کیے، مظاہرین کی اپیل پر پولیس نے پانی کی توپوں کا استعمال روک دیا۔

واضح رہے کہ پچھلے پیر کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے منتخب سربراہ آنگ سان سوچی کو گرفتار کر لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.