میانمار کی فضائیہ نے ایک گاؤں میں جاری تقریب پر حملہ کرکے 100 افراد کو ہلاک کر دیا۔
فوج کا کہنا ہے کہ مسلح باغیوں نے تقریب منعقد کی تھی، اگر اس میں شہری بھی مارے گئے ہیں تو اس وجہ سے کہ وہ دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہے تھے۔
میانمار کے شمال مغرب میں واقع علاقہ سگائنگ میں فضائی حملہ کیا گیا جس میں بچوں سمیت 100 افراد مارے گئے۔
فوجی جنتا کے ترجمان نے عسکری نشریاتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تقریب پر حملہ علاقے میں امن و استحکام بحال کرنے کیلئے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں، ہماری معلومات کے مطابق ہم نے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملہ کیا جس کے پھٹنے سے شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں سمیت 80 سے 100 افراد فوجی حملے میں ہلاک ہوئے۔
باغی گروپ کے مطابق 16 بچوں سمیت 100 افراد کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
باغیوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اب تک واضح نہیں، انسانی اعضا پورے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوج سے پرتشدد مہم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.