جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میئر کو معلوم ہے کراچی میں گٹر کے ڈھکن کون چوری کررہا ہے؟

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے کراچی میں گٹروں کے ڈھکن چوری ہونے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے چرسیوں کی ڈپٹی میئر سے کوئی دشمنی ہوگئی ہے، گٹر کے ڈھکنوں میں ساڑھے تین کلو کے قریب لوہا ہوتا ہے جو بکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن چوری ہو رہے ہیں تو پولیس کو حرکت میں آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنے ڈھکن مانگیں گے میں دے دوں گا، ڈھکن کے لگانے کا مسئلہ نہیں سنبھالنے کا مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن چوری کر لیے جاتے ہیں جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان سے لوہا نکال کر اور اکثر پورے پورے ڈھکن بیچے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.