جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

میئر کراچی کے احکامات پر ایکشن، الائشوں سے گندگی پھیلانے والے 34 افراد گرفتار

الائشوں سے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر ایکشن لیتے ہوئے مختلف علاقوں میں آلائشوں سے اوجھڑیاں نکالنے والے 34 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان میئر کراچی کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام ملزم افغانی ہیں۔ یہ افراد الائشوں سے اوجھڑیاں نکال کر گندگی پھیلا رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کا ماحول کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، گندگی پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.