امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میئر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ملی ہے، شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق آج بتاؤں گا۔
حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مینڈیٹ دینے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی ترجیح نظر نہیں آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق آج پریس کانفرنس میں بتاؤں گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ وہاب نے 15 جون کو میئر کے انتخاب کے لیے ہوئی ووٹنگ میں 173 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
Comments are closed.