کراچی میں طوفان آئے نہ آئے لیکن نیا میئر آج آئے گا، میئر حافظ نعیم الرحمٰن بنیں گے یا مرتضیٰ وہاب فیصلہ آج ہوجائے گا۔
میئر کے انتخاب سے پہلے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔
میئر کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن نے الیکشن ہونے سے پہلے ہی اسے کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ میئر کراچی کے انتخاب سے پہلے بلدیاتی نمائندوں کو اغوا کیا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا پیپلز پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ میئر پیپلز پارٹی کا ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمٰن خود کو ذہنی طور پر میئر سمجھ بیٹھے ہیں، جب کہ ان کے پاس اکثریت ہی نہیں۔
Comments are closed.