میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر میری ویدر ٹاور کے قریب بنے قدیم نالے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگریز دور کے نالے کو ماضی میں ترقیاتی کاموں کے دوران بند کر دیا گیا تھا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اب اسے سٹی نالے اور ہجرت کالونی نالے سے منسلک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اس پر کام مکمل ہوجائے گا، نالہ بحال ہونے سے آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور پر سیوریج کے پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔
Comments are closed.