میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو کراچی پورٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل کر لیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز سے متعلق غیرمعمولی فیصلہ کیا، کابینہ نے بورڈ کی 2 سالہ مدت ختم ہونے پر ایک سال کی مزید توسیع کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 3 اعتراضات کے باوجود بورڈ کی ایک سال کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم سے بورڈ کی مدت میں ایک سال توسیع حاصل کرنے کی پیشگی منظوری لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 رکنی بورڈ سے غیاث احمد کو فارغ کر دیا گیا جبکہ کراچی چیمبر کے حسن زبیر کو شامل کر لیا گیا۔
وزارت بحری امور نے منظور نظر بورڈ ممبران کی مدت میں ایک سال توسیع کی سفارش کی، بحری امور نے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی۔
قواعد کے مطابق 2 سال کی مدت پوری ہونے پر اہل افراد پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل ہونا تھا۔
Comments are closed.