اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا 3 یوسیز سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں 3 یوسیز سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ گزری، ابراہیم حیدری اور ماڑی پور سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر، جنوبی، گڈاپ اور کیماڑی کے 4 یو سی چیئرمین نے استعفیٰ دے دیا، صدر ٹاؤن یو سی 13سے کرم اللّٰہ وقاصی، ماڑی پور سے سیف اللّٰہ مستعفی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد گڈاپ کی یو سی سے الیکشن لڑیں گے۔

مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ یو سی چیئرمین کا انتخاب لڑے بغیر میئر اور ڈپٹی میئر بنے ہیں۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت میئر، ڈپٹی میئر کو 6 ماہ میں یو سی چیئرمین کا الیکشن جیتنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.