میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مختلف علاقوں میں آلائشیں اٹھانے کے کیمپس کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔
مرتضیٰ وہاب کو ضلع شرقی میں آلائشیں اٹھانے کے کیمپ کے دورے کے موقع پر چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی نے بریفنگ دی۔
ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے بلدیاتی نمائندوں اور افسران کے ہمراہ چنیسر ٹاؤن کا بھی دورہ کیا اور آلائشیں لینڈ فل سائٹ پہنچانے کی تفصیلات لیں۔
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری اپنی شکایات سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی ہیلپ لائن پر بتا سکتے ہیں، چند ایک مقامات سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام بلدیاتی نمائندے اپنے حلقوں میں کام کر ریے ہیں، تمام جماعتوں کے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے شہید ملت روڈ پر بھی آلائشیں اٹھانے کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہیں سالڈ ویسٹ حکام نے بریفنگ دی۔
اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ فوری شہر سے آلائشیں اٹھانے کا کام مکمل کیا جائے، شہید ملت روڈ کے اطراف کی گلیوں سے آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں۔
Comments are closed.