امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل پورے ملک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے انتخاب میں پولیس گردی کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔
قیصر شریف نے کہا کہ کراچی میں پولیس کے ذریعے اکثریت کو اقلیت بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی میں دھاندلی نے قومی انتخابات کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھا دیے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جمعے کی صبح منصورہ میں شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ میئر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے۔
کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ کا عمل ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کے لیے ووٹنگ کی گئی۔
Comments are closed.