میئر کراچی انتخابات میں عدم حاضری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارش پر 31 منحرف ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے 32 ارکان نے میئر کراچی کے انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اب تک 31 چیئرمین کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں مجبوریاں تھیں۔ آدھے لوگ نہیں پہنچے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 30 لوگ آسکتے تھے تو باقی کیوں نہیں پہنچے؟ خواتین ارکان کیسز کے باوجود پارٹی کے حکم پر ووٹ دینے پہنچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ارکان کو شوکاز جاری کیے، کوئی ہمیں مطمئن نہ کر سکا۔
انکا کہنا تھا کہ ثمرین ناز کے جواب سے مطمئن ہونے پر ان کی رکنیت بحال کردی۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وکلا کی ٹیم برخاست چیئرمین کو ڈی سیٹ کروائے گی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پی ٹی آئی نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد پارٹی سے نکالے گئے اراکین کی تعداد 24 ہوگئی تھی۔
Comments are closed.