میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے لیاری میں سبزواری پارک کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ناصر شاہ کی سخاوت کی وجہ سے کئی اسکیمیں منظور ہوئی ہیں۔ آپ کی مہربانی ہے کہ پچھلے چند سال میں لیاری میں بہت کام ہوئے ہیں۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری کی اندرونی گلیوں کی اسکیمیں آپ کی وجہ سے ہوئی ہیں، چاکیواڑہ کی اسکیم کا افتتاح بھی آپ نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس سے محبت رکھنے والوں کو ککری گراؤنڈ کا تحفہ بلاول بھٹو نے دیا۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اور لیاری ایک ہے۔ اگلی حکومت بھی ہماری ہوگی، سب نے مل کر کام کیا تھا، اسی محبت اور رواداری کے ساتھ کام کریں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ لیاری کو بھٹو سے کتنا پیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کی ہدایت پر تمام کام ہوئے ہیں، سندھ کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر رہی ہے، پوری پرفارمنس دیکھ لیں جتنی قانون سازی سندھ میں ہوئی ہے کہیں نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ گھر گرے ہیں، ان کو مالکانہ حقوق دیے جا رہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ بھی شروع ہو رہی ہے، پاکستان پریمیئر لیگ شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹیمیں ہوں گی ان کی ٹریننگ کی جائے گی، دو انٹرنیشنل پلیئرز بھی کھیلیں گے۔
Comments are closed.