بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

میئر و ڈپٹی میئر کراچی کی لیگی رہنما شاہ محمد شاہ سے ملاقات

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد منگل کو مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی رہائشگاہ گئے اور میئر کے الیکشن میں حمایت کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس موقع پر سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے رہنما محمد زبیر، سابق سینیٹر نہال ہاشمی، رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی و دیگر بھی موجود تھے۔ 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں کراچی کے شہریوں کی خدمت کرنا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر قیادت کے مفید مشوروں کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.