پیپلز پارٹی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ضلع جنوبی اور ملیر سے یونین کمیٹی (یوسی) چیئرمین کا الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کرلیا۔
قانون کے مطابق میئر کراچی پر 6 ماہ کے اندر الیکشن لڑ کر منتخب ہونا لازمی ہے۔
ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب کےلیے ضلع جنوبی میں گذری یو سی جبکہ ملیر کی مختلف یونین کمیٹیوں سے الیکشن لڑنے کا معاملہ زیر غور ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق مرتضیٰ وہاب کےلیے پی پی کی جیتی ہوئی نشست خالی کروائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب بلدیاتی نشست جیتنے کے بعد کراچی کی کونسل کا اجلاس بلائیں گے۔
Comments are closed.