میئر لندن صادق خان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔
پاکستانی نژاد صادق خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔
صادق خان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی تصویریں دیکھ کر غمزدہ ہوئے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے احساسات اور جذبات متاثرین کے ساتھ ہیں اور پورا لندن ہی متاثرین سے متعلق فکر مند ہے۔
صادق خان نے اپنی اس ٹوئٹ کے آخر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امداد کی اپیل بھی کی ہے۔
Comments are closed.