امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کام کےمعاملے میں کوئی لڑائی نہیں چاہتے، میئر سلیکٹیڈ مسلط کردہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ کی مرضی کا نظام قائم کردیں تو فساد اور ناانصافی ختم ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت پاکستان اللہ کا نظام قائم کرنےکےوعدے پر بنا، سیاسی جماعتوں وڈیروں اشرافیہ نے ہمیں اپنےحق سےمحروم کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہر میں گندگی پہلے سےموجود ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےمعاہدے پر عمل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بلدیاتی نمائندےخدمت کےجذبے سے آئے ہیں، افسوس ہمارےمنتخب بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داریاں منتقل نہیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت یوسیز اور ٹاؤنز کےآفس موجود نہیں، ٹاؤنز کےذمہ داران کو گاڑیاں تک نہیں دی گئیں، اختیار نہ ہونے کے باوجود کام کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ افسوس سندھ حکومت نے 25 ٹاؤنز کو وسائل مہیا نہیں کیے، مجموعی طور پر شہر کچرا کنڈی کی صورت موجود ہے۔
Comments are closed.