کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعتِ اسلامی کی جانب سے لسبیلہ چوک پر احتجاج کیا گیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پوری دنیا میں تعلیم اور صحت اتنی مہنگی ہوتی ہے جتنی ہمارے ملک میں ہے؟
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، حکمراں آئی ایم ایف کے غلام بنے ہوئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو گروی رکھوا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے، ہم مافیاؤں کو بے نقاب کریں گے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ صحافی اطہر متین کے دن دیہاڑے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
Comments are closed.