مہنگی چینی بیچ کر تحریک انصاف کی حکومت میں شوگر مل مالکان کو 265 ارب روپے کا اضافی فائدہ پہنچایا جاچکا ہے، صرف رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں شوگر مل مالکان 67 ارب روپے کا اضافی منافع لے گئے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں شوگر کمیشن کی رپورٹ اور حکومتی اعداد و شمار کے ساتھ سارا کچا چٹھا سامنے آ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکومت نوٹس لیتی اور عوام کو دلاسے دیتی رہ گئی لیکن ملک میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت اس سے پہلے درآمدی چینی کا ٹینڈر تین بار منسوخ کر چکی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر مہنگی ترین بولی کے باعث منسوخ کیا گیا۔
Comments are closed.