مہنگائی کے خلاف (ن) لیگ اور جے یو آئی (ف) نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ (ن) لیگ نے صوابی میں جلسہ اور ریلی نکالی۔
(ن) لیگ خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، قوم کو عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن مارچ کرنا ہوگا۔
جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے موٹرسائیکلوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں پر روہڑی سے سکھر تک لانگ مارچ کیا۔
بہاولنگر میں بھی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ نواب شاہ میں احتجاج کیا گیا۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں بھی پی ڈی ایم کے تحت مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
Comments are closed.