جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مہنگائی کو اہم مسئلہ کہنے والوں کی شرح میں 5 فیصد کمی

مہنگائی کو ملک کا اہم ترین مسئلے کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں 5 فیصد کمی سامنے آگئی۔

اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ۔

نئے سروے میں مہنگائی سے متعلق اس اہم تبدیلی کے باوجود پاکستانیوں کی نگاہ میں یہ اب بھی مسائل میں سرفہرست ہے۔

مہنگائی پر 53 فیصد پاکستانیوں نے شدید پریشانی کا اظہار کیا جبکہ 20 فیصد نے بیروزگاری کو دوسرا بڑا مسئلہ بتایا۔

سروے کے مطابق بیروزگاری کو بڑا مسئلہ سمجھنے والوں میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ غربت پر 5 فیصد پاکستانیوں کی تشویش برقرار ہے۔

نئے سروے میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر پریشانی کا اظہار کرنے والے پاکستانیوں کی شرح میں 9 فیصد کمی رونما ہوئی ہے جو گزشتہ سروے میں13 فیصد تھی اور اب صرف 4 فیصد پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.