وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کر کے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی، عثمان بزدار نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
رمضان بازاروں میں ریلیف اور 7 ارب سے زائد کی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی اور کورونا ویکسین سے متعلق بھی حکومت پنجاب کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی، کورونا کی روک تھام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی،۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ تعطیلات کے دوران این سی او سی کے فیصلوں پر عمل یقینی بنایا جائے گا، سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کر کے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، کورونا کی روک تھام کیلئے تمام محکموں کو مزید متحرک کیا جائے اور ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.