اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، حکومت جان لے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہر قسم کی پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔
لاہور میں مسلم لیگ ق راولپنڈی کے صدر زبیر احمد خان نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت کو زبانی جمع خرچ کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے،عوام کو ریلیف دینا دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔
اومی کرون وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ دنیا میں اس ویرینٹ کی موجودگی کے سبب صوبوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑیں گی۔
Comments are closed.