اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم کو معاشی محاذ پر کامیابی کی خوشخبری سنا دی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں آرہی ہیں۔ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات مؤثر ثابت ہوئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم کو متحرک کردیا گیا تاکہ مہنگائی پر مزید قابو پایا جاسکے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت کی مہنگائی کم کرنے کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ تحریک انصاف حکومت کی تشکیل کے وقت سی پی آئی اور کور انفلیشن کم ہوگئے۔
وزیر اعظم نے اقتصادی ٹیم کو چوکس رہنے اور مہنگائی قابو میں رکھنے کی ہدایت کردی۔
More good news on the economic front. Our efforts to reduce inflation are now showing results. Consumer price index & core inflation are both now lower than when our government was formed. I have told my economic team to stay vigilant & ensure that inflation stays under control.
Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 31, 2021
The post مہنگائی کم کرنے کی حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں: وزیراعظم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.