مہنگائی پر حکومت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کے مظاہرے جاری ہیں۔
پشاور میں مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پارٹی کے خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کی۔
مہنگائی کے خلاف حیدرآباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.