قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک ہفتے میں کھانے پینے کی چوبیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم قرار دے دیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح تیرہ فیصد ہونا حکومت کے نہ ہونے کا ثبوت ہے، ملک میں بدترین غربت میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تین سال میں حکومت نے قوم کو ریلیف نہیں صرف تکلیف دی۔
انہوں نے کہا کہ جس حکومت میں غریب کا چولہا نہ جلے، وہ نہیں چل سکتی، بیس کلو آٹا اٹھاون روپے مہنگا ہونے کا مطلب ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔
Comments are closed.