بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہنگائی سے پریشان شہریوں کی شرح میں اضافہ

ملک میں مہنگائی، ملکی سمت اور معاشی صورتِ حال سے پریشان پاکستانیوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق رواں سال مارچ میں چوالیس فیصد اور اب سینتالیس فیصد افراد مہنگائی سے پریشان ہیں۔

سروے کے مطابق ملکی سمت کو غلط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 80 فیصد سے بڑھ کر 88 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دالیں، نمک، بیف، مٹن، چینی، پیاز اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اپسوس پاکستان نے اپنے سروے میں بتایا کہ ملکی معیشت کو 49 فیصد افراد نے کمزور کہا ہے، 64 فیصد افراد آئندہ چھ ماہ میں معاشی بہتری سے نااُمید ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.