اسلام آباد: مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے اچھی خبر، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، وزیرخزانہ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 21 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 76 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 80 روپےفی لیٹر ہوگئی ہے۔
This follows the reduction in prices of Rs 1.55 for petrol and Rs 3 for diesel announced by the government on 1st April.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 15, 2021
Comments are closed.