پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیّر بخاری نے سی ای سی کا اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا شیڈول ترتیب دیا جائے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم بیٹھک ضروری ہے۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) آج سے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی۔ اس سلسلے میں (ن ) لیگ پہلا احتجاجی مظاہرہ آج راول پنڈی میں کرے گی۔
Comments are closed.