وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور آئی ایم ایف سے سخت معاہدوں کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے قوم اور آئی ایم ایف سے جھوٹ بولا اور دھوکا دیا، معیشت کیلئے بارودی سُرنگ بچھا گئے تاکہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ 7 ماہ جو فیصلہ نہ کرسکے، ہم نے 6 دن میں کیا، آپ نے ملک کو تباہی تک پہنچایا، آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کی لائی مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور معاشی تباہی ختم کریں گے، آئی ایم ایف نے ہم سے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے جو تحریری معاہدے کئے انہیں پورا کریں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے کہا کہ ہم اتنے سارے ٹیکس ایک ساتھ عوام پر نہیں لگا سکتے، چار سال میں عمران خان اور ان کے ارسطوجو معیشت کا دیوالیہ نکال گئے، ہم وہ نہیں کریں گے، ہم قوم سے جھوٹ بولیں گے اور نہ ہی آئی ایم ایف کو دھوکہ دیں گے۔
Comments are closed.