
مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف جماعتِ اسلامی کراچی نے نیو ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان میں مہنگائی کا عذاب مسلط ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر دور میں ہمیں یہی چہرے نظر آتے ہیں، متوسط طبقے کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ طالب علموں کے لیے بھی شہر میںٹرانسپورٹ کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میز کے دونوں طرف آئی ایم ایف کے نمائندے بیٹھ کر ملک کے فیصلے کرتے ہیں۔
Comments are closed.