مسلم لیگ ن نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے دروازے پر احتجاج کیا۔
مسلم لیگ ن کے احتجاج میں عظمیٰ بخاری سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
ن لیگی ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف ایوان کے اندر بھی بھرپور احتجاج کریں گے، جتنے روز اسمبلی کا سیشن ہوگا اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
Comments are closed.