سی ٹی ڈی مہمند ریجن نے کارروائی کر کے دہشت گرد اور 6 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کے مطابق دہشت گرد اور سہولت کاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے بھتے میں لیے گئے بینک چیکس بھی برآمد ہوئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے بتایا کہ ملزمان سے 6 لاکھ روپے اور 30 لاکھ روپے کے چیکس جبکہ ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزمان لوگوں کو افغانستان کی سمز سے کال کرتے تھے، ان کے کئی نجی بینکوں میں اکاونٹس تھے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے بتایا ہے کہ گروپ میں30 ملزمان ہیں، 20 کی نشاندہی ہو گئی ہے، گروپ کے 3 دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ 3 زیرِ تفتیش ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ افغانستان کے 2 باشندے بھی گروپ میں شامل ہیں جن میں سے ایک گرفتار ہوچکا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپ کا کمانڈر اعتبار شاہ افغانستان میں روپوش ہے، بھتہ خورگینگ کے مجموعی طور پر 8 افراد گرفتار ہیں۔
Comments are closed.