بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایرانی بہنوں کا انقلابی گانا گا کر احتجاج

ایران میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایرانی بہنوں نے احتجاجاً انقلابی اطالوی لوک گیت کا فارسی ورژن گایا جسے انٹرنیٹ پر سراہا جارہا ہے۔

ایران کے شہر رشت سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے گانے’Bella Ciao‘ کی ویڈیو انسٹاگرام پر اسی دن پوسٹ کی جس دن مہسا امینی ہلاک ہوئی۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا کہ ہم کل تک جاگنے والے نہیں۔ ویڈیو کو اب تک 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسے 2 لاکھ سے زائد بار لائک بھی کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ اطالوی لوک گیت 19ویں صدی کے دوران کافی مشہور ہوا تھا۔

دوسری جانب ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت پر 10 روز سے جاری احتجاجی مظاہرے ملک کے 40 شہروں میں پھیل گئے ہیں۔

ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت پر 10 روز سے جاری احتجاجی مظاہرے ملک کے 40 شہروں میں پھیل گئے ہیں۔

مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے جبکہ 17 صحافیوں سمیت کم از کم 1200 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.