جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مہذب معاشرہ سویلینز کے آرمی ٹرائل کی اجازت نہیں دے سکتا، پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین حسن رضا پاشا نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کی مذمت کی ہے۔ 

اسلام آباد سے جاری پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ 

پاکستان بارکونسل کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کا عدالتوں پر اعتماد متزلزل نہ ہو۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام بارز، پاکستان بار کونسل متفقہ طور پر آرمی ایکٹ کے تحت سویلینز کے ٹرائل پر متفق نہیں۔ مہذب معاشرہ سویلینز کا آرمی ٹرائل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ 

اعلامیہ کے مطابق سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہونے سے سول عدالتوں کی صلاحیت پر سوال اٹھیں گے۔ 

اعلامیہ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 4 اور 10 اے کے تحت تمام ملزمان کو قانون کے تحت شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.