کراچی سے اغوا ہونے والی کمسن لڑکی کے والد مہدی علی کاظمی نے یہ میٹھی عید اپنی بیٹیوں کے ساتھ منائی اور قوم کا مشکل وقت میں ساتھ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے کراچی واپسی اور بیٹی کی حوالگی کے لیے لمبی جنگ لڑنے والے مہدی کاظمی نے میٹھی عید کے موقع پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویریں شیئر کی ہیں۔
تصویروں میں اُن کی تینوں بیٹیوں کو خوش اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مہدی کاظمی نے اپنی اس فیس بُک پوسٹ کے کیپشن میں قوم کو عید کی مبارکباد دی اور ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خوشیاں واپس دلانے میں دعائیں اور مدد کی۔
مہدی کاظمی کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں صارفین کی جانب سے اُن کی بہادری، مضبوط اعصاب اور بیٹی کی حوالگی کے لیے کی گئی طویل جنگ کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.