بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، فیکٹری میں دھماکے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔
حادثے کے بعد مرنے والوں کے لواحقین نے فیکٹری کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین لاشوں تک رسائی اور دھماکے کی وجہ بتانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری میں صنعتی اور فوجی استعمال کا دھماکا خیز مواد بنایا جاتا ہے اور بھارتی دفاعی شعبے کے لیے پروپیلنٹ اور وار ہیڈز بھی بنائے جاتے ہیں۔
Comments are closed.