بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے سے متعلق بھارتی بیان مسترد

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے لاہور میں مجسمے کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کا بلا جواز بیان مسترد کرتے ہیں، ریاستی سرپرستی میں اپنی اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ سلوک کرنے والے ملک بھارت کا بیان منافقانہ ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے خلاف بدترین سلوک کرنے والوں کو دوسروں کی طرف انگشت نمائی کا کوئی حق نہیں، کوئی ذمہ دار ملک ہوتا تو ملزم کی فوری گرفتاری کے اقدام کو سراہتا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت، مقننہ، عدلیہ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ نے ہمیشہ اقلیتوں کے آئینی حقوق اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے کام کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.