بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مکی آرتھر کو یاسر شاہ کی تلاش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی تلاش ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ یاسر شاہ کہاں ہے؟ اگر وہ فِٹ ہے تو اسے پاک اسٹریلیا سیریز میں کیوں نہیں کھیلایا جارہا۔؟

مکی آرتھر نے اپنے ٹوئٹ میں یاسر شاہ کو ٹیگ بھی کیا ، اور ہیش ٹیگ ’پاک آسٹریلیا‘ کا استعمال بھی کیا۔

ایک اسپورٹس صحافی نے مکی آرتھر کو بتایا کہ  جب پہلے ٹیسٹ سے قبل بابر سے یاسر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یاسر کو فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اسپورٹس صحافی نے یہ بھی بتایا کہ وہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ریزرو میں تھے۔ 

یاد رہے کہ رواں برس کےآغاز میں قومی کرکٹر یاسر شاہ پر زیادتی کیس میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے بے گناہی ثابت ہونے کے بعد بدنام کرنے والوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.