جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

مکی آرتھر کو ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کردیا۔ 

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مکی آرتھر کی ذمہ داریوں میں پاکستان مینز ٹیم کی حکمت عملی کی تشکیل، ڈیزائن اور اسکی نگرانی شامل ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ مکی آرتھر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023، دورہ آسٹریلیا میں بھی کوچنگ اسٹاف میں شامل رہیں گے۔

کراچیمکی آرتھر چار سال بعد پاکستان پہنچ…

اعلامیے کے مطابق مکی آرتھر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کےلیے بھی قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچز میں بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر چند روز قبل ہی اسلام آباد پہنچے تھے۔ 

ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی بتایا جارہا تھا کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

گزشتہ ماہ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاکستان ٹیم کو مینج کرنا اہم ہے، میرے تعلقات ان کے ساتھ اچھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.