جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

مکۃ المکرمہ: ہوٹل میں آتشزدگی، بورے والا کے رہائشی ماں، بیٹا جاں بحق

عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے والے ماں اور بیٹا ہوٹل میں آتشزدگی کے سبب انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بورے والا سے تعلق رکھنے والے دو معترمین ماں اور بیٹا مکۃ المکرمہ شاہراہ ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں غلہ منڈی کے تاجر رانا فہیم احمد اور اُن کی والدہ شامل ہیں۔

دونوں ماں اور بیٹا اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ 9 مئی کو عمرے کی سعادت کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

گزشتہ شب وہ اپنے ہوٹل میں سو رہے تھے کہ اچانک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.