سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلنے والی حرمین ٹرین میں فنی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے ٹرین کو روکنا پڑ گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق حرمین ٹرین کے مسافروں کو 5 گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔
سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ حرمین ٹرین کی انتظامیہ نے بعد میں حرمین ٹرین کے مسافروں کو متبادل ٹرین پر منتقل کر دیا۔
سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ حرمین ٹرین انتظامیہ نے مسافروں کو پریشانی پر ان سے معذرت کر لی اور معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
Comments are closed.